04 فروری ، 2013
لاہور…عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ 31مئی کو شادی کررہے ہیں جس میں کرکٹرشاہد آفریدی کو بھی مدعو کرینگے۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامرخان نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے، دس دن سے پاکستان میں ہوں کوئی خطرہ محسوس نہیں کررہا۔اپنے کیریئر کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ 28سے 30سال کی عمر تک باکسنگ کھیلناچاہتاہوں، مستقبل میں اچھے کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل بہت روشن ہے، اگر حکومت باکسنگ کے زیادہ سے زیادہ جم اور کلب بنائے تو خصوصی طور پردیہی علاقوں سے اچھے باکسر سامنے آسکتے ہیں، میراتعلق بھی راولپنڈی کے دیہی علاقے سے ہے ۔عامرخان نے کہا کہ لاہور آکر بہت انجوائے کر رہا ہوں یہاں کے کھانے انتہائی مصالے دار اور شاندار ہیں۔