پاکستان
04 فروری ، 2013

پشاورمیں پولیس چھاپے کے دوران اشتہاری ملزم ہلاک

پشاور…پشاورکے علاقے متھرامیں اشتہاری ملزم کے گھرپرچھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ہلاک ہوگیا۔ورسک روڈپرتھانہ متھراکی حدودمیں پولیس نے مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے گھرپر چھاپہ مارا۔پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران گھرسے پولیس نفری پرفائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیاجبکہ پولیس اہلکارمحفوظ رہے۔

مزید خبریں :