05 فروری ، 2013
کراچی....کراچی ائرپورٹ پر ایم این اے کے بیٹے کے پی آئی اے افسر پر مبینہ تشدد سے اہلکار بے ہوش ہوگیا۔پی آئی اے افسر کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔تشدد کا واقعہ جناح ٹرمینل پر پیش آیا۔افسر پر تشدد کرنے والا مسافر کراچی سے تعلق رکھنے والے ایم این اے کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔ واقعہ کے خلاف پی آئی اے اسٹاف نے احتجاجاً ریزرویشن آفس بند کردیا ہے جبکہ پولیس نے ایئرپورٹ پولیس نے تشدد کے الزام میں مسافر کو حراست میں لے لیا۔