پاکستان
05 فروری ، 2013

پاکستان کشمیر کاز کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، نوازشریف

 پاکستان کشمیر کاز کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، نوازشریف

لاہور ....مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر کاز کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی سطح پر بھرپورحمایت جاری رکھے گا۔ یوم کشمیر پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے کہا کہ انشاءاللہ ایسا 5فروری بھی آئے گا جب کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ حل ہوچکا ہوگا۔نواز شریف نے کہا کہ1999ءمیں بھارتی وزیر اعظم واجپائی کی لاہورآمد اہم پیشرفت تھی لیکن پرویز مشرف کے مس ایڈونچر کے باعث سے امن کا یہ اقدام ضائع ہوگیا۔

مزید خبریں :