05 فروری ، 2013
الابامہ…امریکی ریاست الابامہ کے شہر مڈلین سٹی میں ایک ہفتہ قبل اغوا کیے جانیوالا 12 سال کا بچہ بازیاب جبکہ اغوا کار پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو ایک ہفتے سے زیر زمین بنکر میں چھپا رکھاتھا، پولیس بچے کی بازیابی کیلئے ملزم سے رابطہ کررہی تھی لیکن ملزم ہتھیار ڈالنے سے انکار کررہا تھا۔ ملزم کی شناخت65 سال کے جیمی لی ڈیکیز کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے بچے کو ایک ہفتے قبل مڈلین سٹی میں اسکول بس پر فائرنگ کرکے اغوا کیاتھا فائرنگ کے واقعے میں اسکول بس ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا تھا۔