Time 01 جون ، 2024
پاکستان

توہین عدالت کی سزا میں گرفتار اعلیٰ سرکاری افسر غیر مشروط معافی مانگنے پر ضمانت پر رہا

توہین عدالت کی سزا میں گرفتار اعلیٰ سرکاری افسر غیر مشروط معافی مانگنے پر ضمانت پر رہا
فوٹو: فائل

راولپنڈی: غیر مناسب  رویے پر توہین عدالت کی سزا پانے والے اعلیٰ سرکاری افسرکو غیر مشروط معافی مانگنے پر ضمانت مل گئی۔

سول جج عادل سرور نےگرفتار اعلیٰ سرکاری افسرعمر ملک کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم کے ساتھ ہی سرکاری افسر کو پولیس نے بخشی خانہ  سے رہا کردیا۔ عدالت نے سرکاری افسر کو  آئندہ  محتاط  رہنےکا حکم دیا ہے۔

خیال رہےکہ عدالت میں غیر مناسب رویے پر سابق ممبر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ عدالت نے انہیں 15 روز قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔

سابق ممبر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام محمد عمر ملک مقدمے میں بطور مدعی پیش ہوئے تھے۔

مزید خبریں :