پاکستان
05 فروری ، 2013

مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث حادثات،8جاں بحق

مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث حادثات،8جاں بحق

ہری پور…ما لا کنڈ ، ہزارہ ڈویژن سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کے باعث مختلف حادثات میں 8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ہری پور کے علاقے تلوکر کے قریب برساتی نالے میں شدید بارشوں کے بعد طغیانی آگئی اورتین بچوں اور دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد نالے میں بہہ گئے۔ ایک بچے کی لاش اور ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا ہے اور دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔حافظ آباد کے علاقے پنڈی بھٹیاں میں ہوٹل کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔صوابی کے افغان مہاجر کیمپ میں مکان کی چھت گر نے سے دو کمسن بھائی جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ شانگلہ کے علاقے ملک خیل امنوی میں برفانی تودہ گرنے سے تین راہ گیر جاں بحق ہوئے جبکہ بشام لاہور نالے کے قریب گاڑی کھائی میں گر نے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔




مزید خبریں :