پاکستان
05 فروری ، 2013

کراچی ٹارگٹڈ آپریشن : مواچھ گوٹھ سے 3 ، کلفٹن سے 13 ملزمان گرفتار

کراچی ٹارگٹڈ آپریشن : مواچھ گوٹھ سے 3 ، کلفٹن سے 13 ملزمان گرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے بھتا خوری اور منشیات فروشی میں مبینہ طور پر ملوث 3 ملزمان جبکہ کلفٹن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق حب ریور روڈ پر مواچھ گوٹھ میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بھتے اور منشیات فروشی میں ملوث تین مبینہ ملزمان گرفتار کرلئے گئے، گرفتار شدگان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ایک اور کارروائی میں کلفٹن کے علاقے میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :