02 جون ، 2024
پاکستان تحریک انصاف نے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اعلان کیا کہ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔
چیئرمین بیرسٹرگوہرکی زیرصدارت پی ٹی آئی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنرل عمرایوب ،اسد قیصر اوردیگررہنما شریک ہوئے۔
پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسے کیلئے روات کا مقام مسترد کردیا۔ اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے 8 جون کو روات کے مقام پر جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اعلان کیا کہ ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ عدالت میں چیلنج کریں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ انتظامیہ ایف نائن پارک، پریڈ گراؤنڈ یا ترنول کے مقام پرجلسے کی اجازت دے۔
تحریک انصاف نے 8 جون کو روات کے بجائے سوات میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پوری قیادت جلسے میں شریک ہوگی۔