پاکستان
05 فروری ، 2013

5 فروری مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا دن

5 فروری مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا دن

لاہور… 5 فروری مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا دن ہے۔ اس روز کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے عہد کی تجدید اور ان پر روا رکھے جانیوالے مظالم کی مذمت کی جاتی ہے۔پانچ فروری کو ہرسال کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن تو منایا جاتا ہے مگر عملی اقدامات دکھائی نہیں دیتے ، کشمیری رہنما شکوہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان نے پانچ سال میں کشمیر کی آزادی کیلیے صرف زبانی جمع خرچ کیا ہے ، انکا کہنا ہے کہ بھارت سے دوستی کرتے وقت کشمیریوں کے اصل موقف کو بالاطاق نہ رکھا جائے۔ کشمیری رہنماوٴں کا یہ کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی برادری کے ذریعے پاکستان کی خود مختاری کا سودا کرنے کی کوشش کی ہے ۔کشمیری رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ بھارتی تسلط ختم کرانے اور معصوم بچوں اور خواتین کو بربریت سے بچانے کیلئے حکومت پاکستان نئے عزم کے ساتھ ہرفورم پر آواز اٹھائے۔

مزید خبریں :