Time 03 جون ، 2024
پاکستان

سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کےدوران بجلی چلی گئی

سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کےدوران بجلی چلی گئی
 چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بجلی چلی گئی تو جنریٹر سےکیوں نہیں آئی؟/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کےدورانِ بجلی چلی گئی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی بینچ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کررہا تھا کہ اس دوران بجلی چلی گئی۔

اس پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ یہاں تو اب لائٹ بھی چلی گئی، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بجلی چلی گئی تو جنریٹر سےکیوں نہیں آئی؟ ٹیلی ویژن اور لائٹس تو جل رہی ہیں، میرے خیال میں صرف کمرہ عدالت کے ایئرکنڈیشن نہیں چل رہے۔

 تاہم کچھ دیر بعد کمرہ عدالت کی بجلی بحال ہوگئی۔

مزید خبریں :