05 فروری ، 2013
ڈھاکا…بنگلا دیش میں جنگی جرائم کی ٹربیونل نے ملک کی بڑی اسلام پسند سیاسی جماعت کے ایک اور رہنما عبدالقادر مولا کوعمر قید کی سزاسنا دی ہے۔ ڈھاکا کی ہائی کورٹ میں عبدالقادر مولا کو 1971 میں جنگ کے دوران انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب پایا ہے اور اُنہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔گذشتہ ماہ ٹربیونل نے ڈھاکہ میں جماعتِ اسلامی کے سابق رکن مولانا عبدالکلام آزاد کو اُن کی عدم موجودگی میں سزائے موت کی سنائی تھی۔دوسری طرف بنگلا دیش میں جنگی جرائم کی ٹربیونل کے خلاف جماعت اسلامی نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ مختلف علاقوں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔