پاکستان
05 فروری ، 2013

کالام اور مدیان میں شدید برفباری،سردی کی شدت میں اضافہ

کالام اور مدیان میں شدید برفباری،سردی کی شدت میں اضافہ

پشاور…خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے،مدین سے کالام تک شدید برف باری ہوئی ہے،جس کی وجہ سے 55 کلومیٹر روڈ بند ہوگئی ہے۔ برف باری کے باعث کالام اور سوات کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔کالام کے بالائی علاقوں میں 3دن سے برف باری جاری رہنے کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں 29 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے ۔بالائی علاقوں مٹلتان، اوشو، اتروڑ اور گبرال کے رہائشی گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :