05 فروری ، 2013
ٹوکیو…ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید کراچی سرکلر ریلوے پر مذاکرات کے لیے جاپان پہنچ گئے ہیں۔ٹوکیو میں جیونیوز سے گفتگو میں محمد حسین سید نے بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ جاپان کے تعاون سے جون تک شروع ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جاپانی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں انہیں سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی سہولتوں سے آگاہ کریں گے۔ سرکلر ریلوے کے منصوبے پر ڈھائی ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔اور یہ دو سال میں مکمل ہوگا۔