پاکستان
05 فروری ، 2013

مسئلہ کشمیر کا حل صرف الطاف حسین کے پاس ہے ،ڈاکٹر فاروق ستار

 مسئلہ کشمیر کا حل صرف الطاف حسین کے پاس ہے ،ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر اور وفاقی وزیر برائے سمندر پاکستانی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے اسلام آباد کے کردار کو ازسرنو تشکیل دینا ہے،جس روزوڈیرانہ نظام کا خاتمہ ہوگیا اس دن مسئلہ کشمیر بھی حل ہوجائیگا ،کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ہمارے سامنے 3طرح کی اسٹیبلشمنٹ ہے ،جس میں سے ایک واشنگٹن،دوسری دلی اور تیسری ہماری اپنی اسٹیبلشمنٹ ہے،ہمارا 2 فیصد مراعات یافتہ طبقہ نئی دلی کی اسٹیبلشمنٹ کی طرح ہے ،انھوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل صرف الطاف حسین کے پاس ہے ۔

مزید خبریں :