پاکستان
05 فروری ، 2013

فیصل بیس گیٹ کے قریب کارساز پر دستی بموں سے حملہ، ایک شخص زخمی

 فیصل بیس گیٹ کے قریب کارساز پر دستی بموں سے حملہ، ایک شخص زخمی

کراچی…ذرائع کے مطابق پی اے ایف بیس فیصل کے گیٹ کے قریب واقع کارساز پر دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیاگیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔جیو نیوز کے نمائندے خاور خان نے بتایا ہے کہ کارساز فلائی اوور کے قریب دستی بموں سے یہ حملہ کیا گیا ہے، تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چلاہے کہ اسکا ہدف کون تھا۔ پولیس اور رینجرز موقع پر موجود ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،جبکہ بم ڈسپوزل کا عملہ بھی پہنچ گیا ہے۔

مزید خبریں :