Time 06 جون ، 2024
پاکستان

علی امین کی ایک بار پھر فیصل کریم کو گورنر ہاؤس سے نکالنے کی دھمکی

علی امین کی ایک بار پھر فیصل کریم کو گورنر ہاؤس سے نکالنے کی دھمکی
فائل فوٹو

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  پھر دھمکیوں پر اتر آئے۔

علی امین نے صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے ایک بار پھر انہیں گورنر ہاؤس سے نکالنے اور سڑک پر لانے کی دھمکی دے ڈالی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین نے وفاقی ترقیاتی بجٹ سے خیبر پختونخوا کے منصوبوں کے نکالے جانے کی خبروں پر وفاق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وفاق کو خیبر پختونخوا کے منصوبوں پر کٹوتی نہیں کرنے دیں گے۔

دوسری جانب علی امین کے بیان پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ علی امین  کو شاید غنڈا بننا تھا، وہ غلطی سے وزیراعلیٰ بن گئے ہیں ، ان کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا گورنر کو دھمکی دینا محض ایک فرد کی توہین نہیں بلکہ پورے آئینی نظام پر حملہ ہے،  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ، فیصل کریم اہم آئینی عہدے پر فائز ہیں، ان کو دھمکی دہشتگردی کی زمرے میں آتی ہے ۔

مزید خبریں :