پاکستان
05 فروری ، 2013

افسران خسرہ سے متعلق حقائق چھپا رہے ہیں،حلیم عادل

کراچی …صوبائی مشیر برائے ریلیف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے افسران اپنی نوکریاں بچانے کے لئے خسرہ سے متعلق حقائق چھپارہے ہیں خسرہ سے ہونے والی اموات پر قابو پانے کے دعوے بھی بے بنیاد ہیں۔بدین کے گاوٴں سکندر شاہ،فضلی فارم اور سول اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفت گو کر تے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بدین میں خسرہ کی اسپیشل وارڈ کے قیام کے باوجودمتاثرہ بچوں کو جنرل وارڈ میں رکھا گیا ہے جس سے دیگر مریض بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ویکسی نیشن کے بعد بھی بچوں میں خسرہ کا پھوٹ پڑنا لمحہ فکریہ ہے۔

مزید خبریں :