Time 07 جون ، 2024
جرائم

کراچی: لیاری میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب گینگ وار شوٹر گرفتار

کراچی: لیاری میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب گینگ وار شوٹر گرفتار
یاری کلری میں ہوئے پولیس مقابلے میں گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شایان عرف شانو کے نام سے ہوئی ہے جو لیاری گینگ وار کا کارندہ ہے/فوٹوفائل

کراچی: پولیس نے لیاری کے علاقے کلری میں مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب گینگ وار  شوٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق کلری میں  ہوئے پولیس مقابلے میں گرفتار  زخمی ملزم کی شناخت  شایان عرف شانو کے نام سے ہوئی جو لیاری گینگ وار کا کارندہ ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم درجنوں بلڈرز  اور تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے زخمی کر چکا ہے، ملزم کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم لیاری گینگ وار  وصی اللہ لاکھو، ارسلان پٹنی اور صمد گروپ کا اہم شوٹر ہے، ملزم شہر  بھر کے مختلف اضلاع میں بھتے کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، ملزم بھتہ، اقدام قتل اور  ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کا مزید بتانا ہے کہ گرفتار ملزم ڈسٹرکٹ سٹی، سینٹرل اور  ایسٹ میں لوٹ مار کی 40 سے زیادہ وارداتیں کرچکاہے، ملزم ساتھیوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تاجروں پر فائرنگ حملوں میں ملوث ہے۔

مزید خبریں :