06 فروری ، 2013
واشنگٹن… وائٹ ہاؤس نے جاسوس طیاروں کے حملوں کو قانونی اور اخلاقی طور پر درست قرار دے دیا۔ وائٹ ہاؤس نے جاسوس طیاروں کے حملوں پر اعتراضات کو رد کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ امریکی جاسوس طیاروں کے حملے قانونی، اخلاقی اوردانشمندانہ ہیں، امریکا القاعدہ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے اور امریکا کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا امریکا کا دشمن ہوتا ہے۔