کھیل
06 فروری ، 2013

تیسرا ون ڈے:آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کو330رنز کاہدف

تیسرا ون ڈے:آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کو330رنز کاہدف

کینبرا…تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیانے ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے330رنز کا ہدف دیا ہے۔ شین واٹسن نے آج کے میچ میں شاندارانداز میں ٹیم میں واپس آتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، شین واٹسن اور فنچ نے 89 رنز کا آغاز فراہم کیا، لیکن فنچ 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، دوسری وکٹ کی شراکت میں واٹسن اور ہیوز نے 112 رنز بنائے ، اس موقع پر شین واٹسن 122 رنز بناکر روچ کی گیند پر پولارڈ کو کیچ دے بیٹھے۔ ہیوز 86 ، کلاک15 اور بیلے 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح میزبان ٹیم آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنائے۔ سامی اور نارائن نے دو، دو جبکہ روچ، براوو اور پولار ڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو دو۔صفر کی برتری حاصل ہے،آج کے میچ میں کامیابی کی صورت میں آسٹریلیا سیریز اپنے نام کرلے گا۔ آسٹریلیا نے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے دو میچز میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں اور 54 رنزسے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :