پاکستان

فنی خرابی دور، غیرملکی پرواز 136 عازمین حج کو لیکر 24 گھنٹے بعد روانہ

فنی خرابی دور، غیرملکی پرواز 136 عازمین حج کو لیکر 24 گھنٹے بعد روانہ
غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز اتوار کی صبح کراچی پہنچی تھی لیکن روانگی کے وقت طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ فوٹو فائل

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گزشتہ روز سے موجود غیرملکی ائیر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کر دی گئی۔

غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کراچی ائیرپورٹ سے 136 عازمین حج سمیت دیگر مسافروں کو لے کر آج صبح اپنی منزل دوحا کیلئے روانہ ہوگئی۔

قطر ائیر ویز کی پرواز کیو ار 610 اتوار کی صبح کراچی پہنچی تھی، روانگی کے وقت طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، خرابی دور کرنے کیلئے کام شروع کیا گیا جو رات گئے مکمل ہوا۔ 

گز شتہ روز بیشتر مسافروں کو ائیرپورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا لیکن 60 فیصد مسافر ائیرپورٹ پر ہی موجود رہے، پرواز لگ بھگ 24 گھنٹے بعد پیر کی صبح 6 بجے کے بعد کراچی سے دوحا کے لیے روانہ ہوئی۔

ممکنہ طور پر 136 عازمین حج کو ائیر لائن کی جانب سے سعودی عرب بھی پہنچایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :