انٹرٹینمنٹ
06 فروری ، 2013

اداکار روبرٹ دی نیروفلم پر بات کرتے ہوئے رو پڑے

اداکار روبرٹ دی نیروفلم پر بات کرتے ہوئے رو پڑے

لاس اینجلس…آسکر یافتہ ہالی وڈ اسٹار، رابرٹ ڈی نیرو،ٹی وی شو میں ایک انٹرویو کے دوران رو پڑے۔ فلم ، سلور لائننگ بْک، نے اکیڈمی ایوارڈز کی 8 نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے ، رابرٹ ڈی نیرو، سمیت دوساتھی اداکاروں کو انٹرویو کے لیے مدعو کیا گیا، ایک سوال پر رابرٹ جذبات پر قابو نہ پاسکے ، اور روپڑے۔رابرٹ کہتے ہیں ، ڈیوڈ نے اپنی زندگی سے متاثر ہوکر فلم بنائی۔ساتھی اداکاروں کاکہناہے کہ وہ دس منٹ تک روتے رہے ، فلم ڈائریکٹر ڈیوڈاو رسْل کا بیٹا ایسی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں ، جس میں انسان اچانک بہت زیادہ جذباتی ہوجاتا ہے ، فلم کی کہانی بھی اسی بیماری کے گر دگھومتی ہے ۔

مزید خبریں :