Time 12 جون ، 2024
پاکستان

سلیم مانڈوی والا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین منتخب ، پی ٹی آئی کا احتجاج

سلیم مانڈوی والا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین منتخب ، پی ٹی آئی کا احتجاج
فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز اور محسن عزیز نے سلیم مانڈوی والا کے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین منتخب ہونے پر شدید احتجاج کیا اور  اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کل رات تک کمیٹیوں کے قیام کی کسی کو خبر بھی نہیں تھی۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ جس کمیٹی کا حکومت کے احتساب سے تعلق ہوتا ہے وہ اپوزیشن کے پاس جاتی ہے۔

دوسری جانب سینیٹر شیری رحمان نے ردعمل میں کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کمیٹیوں میں بے ضابطگی ہوئی ، آپ کی مرضی کی ایک کمیٹی آپ کو نہیں ملی اس لیے آپ یہ سب کہہ رہے ہیں۔

 اس کے علاوہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیٹیاں ہمیشہ سینیٹ سیکرٹریٹ ہی بناتا ہے ، جب اپوزیشن میں تھے ، ہم نے داخلہ اور قانون کی کمیٹی مانگی تھی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا، اعظم نذیر تارڑ نے کہا جس کا جو شیئر بنتا ہے وہ اسے ملے گا ، آپ بے شک بائیکاٹ کریں ۔

مزید خبریں :