Time 12 جون ، 2024
پاکستان

بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینےکی کوشش کی گئی: مریم نواز

بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینےکی کوشش کی گئی: مریم نواز
فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم کی قیادت میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے ، ملک معاشی بحران کی کیفیت سے دن بدن باہر آ رہا ہے ، بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے ، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینےکی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے 85 کھرب خسارے پر مشتمل 188 کھرب 87 ارب سے زائد کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔


مزید خبریں :