Time 14 جون ، 2024
پاکستان

ویڈیو: گوجرانوالا میں بکروں کا مقابلۂ حسن 250 کلو کے سلطان نے جیت لیا

پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں بکروں کا مقابلۂ حسن نے دیکھنے والوں کی توجہ سمیٹ لی۔

گورا رنگ، وزن 6 من، دیکھنے والے رہ گئے، بکروں کے مقابلۂ حسن میں خوبصورت اور 250 کلو کے بھاری بھرکم بکرا سلطان نے میدان مار لیا۔

ادھر حیدرآباد میں بھی 6 من وزنی وائٹ بادشاہ کے خوب چرچے ہورہے ہیں جس کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں کی مویشی منڈیوں میں عوام کا رش لگا ہوا ہے، عوام نہ صرف اپنے جانور خریدنے بلکہ انہیں سجانے کیلئے بھی جتن کررہی ہے جس کیلئے رنگ برنگی ڈوریاں اور زیورات کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :