15 جون ، 2024
پشاور میں ایک شہری نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے لیے سلطان نامی تگڑا بیل گھر میں پال رکھا ہے۔
سلطان نامی بیل کو خریدنے کے لیے 27 لاکھ روپے کی پیش کش بھی آئی ہے تاہم بیل کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اسے فروخت کرنے کے بجائے سنتِ ابراہیمی کے تحت خود اللہ کی راہ میں قربان کرے گا۔
اس بیل کے کھانے پینے کا بھی خوب خیال رکھا جاتا ہے، یہ بیل صبح میں دودھ پیتا ہے جبکہ دوپہر میں چوکر اور دیگر چارا کھاتا ہے۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ رات کے کھانے کا مینیو بھی مختلف ہے رات میں سطان، چنا، مکئی سمیت مختلف چیزیں کھاتا ہے۔
اس کے علاوہ اس تگڑے بیل سلطان کو دیکھنے کیلئے لوگوں کا رش بھی لگا رہتا ہے۔