07 فروری ، 2013
کٹکآئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں ساتویں پوزیشن کیلئے کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں پہنچنے میں ناکام رہی تھیں، بھارتی ٹیم نے ایک گروپ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پاکستان کو تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی آمنے سامنے آئی تھیں جہاں فتح گرین شرٹس کامقدربنی تھی،اب دیکھتے ہیں کہ پاکستان ایونٹ کاآخری میچ جیتے گایا بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کابدلہ لے گی۔