Time 18 جون ، 2024
پاکستان

دریائے سندھ میں عید کی خوشیاں منانے کیلئے آنیوالے باپ، بیٹا اوربیٹی ڈوب گئے

اٹک: دریائے سندھ میں باغ نیلاب کے مقام پرباپ، بیٹا اوربیٹی ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان عید کی خوشیاں منانے پکنک پر دریائے سندھ آیا تھا۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ڈوبنے والے باپ خرم شہزادکومقامی لوگوں نےبچالیا،   بیٹے شہیرکی لاش مقامی لوگوں نے ہی نکالی جب کہ بیٹی کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ اندھیرا ہونےکےباعث بچی کی تلاش کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :