Time 26 جون ، 2024
پاکستان

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 4 افراد جاں بحق

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 4 افراد جاں بحق
سول اسپتال کراچی میں ہیٹ اسٹروک وارڈ کے مناظر — فوٹو:25 جون پی پی آئی

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے اور آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.9 ڈگری رہا جبکہ گرمی کی شدت مختلف علاقوں میں 48 سے 50 ڈگری تک محسوس کی گئی۔

شہر میں ہیٹ اسٹروک سے مزید افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔ انچارج ہیٹ اسٹروک سیل سول اسپتال ڈاکٹر نظام کے مطابق سول اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سول اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ آج ہیٹ اسٹروک سے 63 کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب  جناح اسپتال میں بھی ہیٹ اسٹروک کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انچارج ہیٹ اسٹروک وارڈ جناح اسپتال کے مطابق متاثرہ مریضوں کی عمر 32 سے 60سال کے درمیان ہے اور تمام مریض شدید ڈی ہائیڈریشن کا شکار تھے۔

ان کا کہناتھاکہ تمام متاثرہ مریض ہیٹ ایمرجنسی وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

مزید خبریں :