Time 26 جون ، 2024
پاکستان

گرمی کے ستائے کراچی والوں کیلئے خوشخبری، شہر میں جمعرات اور جمعہ بارش کا امکان

گرمی کے ستائے کراچی والوں کیلئے خوشخبری، شہر میں جمعرات اور جمعہ بارش کا امکان
آج سہ پہر کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں، گڈاپ سمیت ملحقہ علاقوں میں بونداباندی بھی ہوئی— فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات اور جمعے کو گرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے گرمی سے تنگ کراچی کے شہریوں کو خوشخبری دے دی اور بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعے کو کہیں بوندا باندی، کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے قبل آندھی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حب اور کراچی کے شمالی حصے میں بننے والے بادلوں کے باعث کراچی کے مضافات میں آندھی اور شہر کے دیگر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ 

آج سہ پہر کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں جبکہ گڈاپ سمیت ملحقہ علاقوں میں بونداباندی بھی ہوئی۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.9 ڈگری رہا جبکہ گرمی کی شدت مختلف علاقوں میں 48 سے 50 ڈگری تک محسوس کی گئی۔

دوسری جانب کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس بعد سول اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

مزید خبریں :