Time 26 جون ، 2024
کھیل

ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے تعمیر نیویارک کرکٹ اسٹیڈیم کو گرانے کا عمل شروع

ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے تعمیر نیویارک کرکٹ اسٹیڈیم کو گرانے کا عمل شروع
فوٹو: نساؤ کاؤنٹی گراؤنڈ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو گرانے کا آغاز ہوگیا۔

نیویارک اسٹیڈیم کو عارضی طور پر ورلڈکپ کے میچز کے لیے بنایا گیا تھا۔ نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم نے پاک بھارت میچ سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کی۔

تاہم ورلڈکپ میچز کے بعد اب  نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کو گرانے کا آغاز ہوگیا اور 6 ماہ میں تعمیر کیا گیا اسٹیڈیم اگست 2024 میں مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

البتہ اسٹیڈیم میں چار ڈراپ ان پچز کو ختم نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 9 جون 2024 کو اسٹیڈیم نےپاک بھارت میچ کی میزبانی کی تھی  جبکہ ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں بھارت اور امریکا کے درمیان میچ نساؤ کاؤنٹی پر کھیلا جانے والا آخری میچ تھا۔

250 کروڑ روپےکی لاگت سے اسٹیڈیم آئزن ہاور پارک نساؤ میں تعمیر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :