Time 19 جون ، 2024
جرائم

زمین کا تنازع، ملتان میں بھانجے نے 2 خالاؤں کو قتل کردیا

زمین کا تنازع، ملتان میں بھانجے نے 2 خالاؤں کو قتل کردیا
واقعہ ملزم اور اسکی خالاؤں کے درمیان جاری زمین اور رشتے کے تنازعہ کے باعث پیش آیا، پولیس/ فائل فوٹو

ملتان میں بھانجے نے فائرنگ کر کے اپنی 2 خالاؤں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے قادرپوراں میں ملزم نے اپنی خالہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں خالائیں موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ملزم اور اس کی خالاؤں کے درمیان جاری زمین اور رشتے کے تنازع کے باعث پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :