07 فروری ، 2013
لاہور…پنجاب میں ٹیکسٹائل ملز کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی شروع ہونے کے بعد مشیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے صوبے کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو ہفتے میں دو روز گیس دینے کا اعلان کردیا ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے رہنما گوہر اعجاز نے جیو نیوزکو بتایا کہ پنجاب میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی گیس پچاس روز سے بند تھی ، اس سلسلے میں مشیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کی جنہوں نے ہفتے میں دو روز گیس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بھی باقاعدہ نوٹی فی کیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لاہور زون ون اورٹو کو جمعرات اور جمعے کو گیس ملے گی جبکہ فیصل آباد اور ملتان زون پیر اور منگل کو گیس حاصل کرسکے گا ، اس شیڈول کو مرحلہ وار توسیع دی جائے گی۔