07 فروری ، 2013
کراچی…پی ایس او نے وزارت خزانہ اور وزارت پانی و بجلی سے رواں ماہ کے لیے 51ارب روپے مانگ لئے ہیں۔ایم ڈی پی ایس او نعیم یحییٰ کا کہنا ہے کہ اس رقم سے درآمدی تیل کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پی ایس او نے کہا کہ وزارت ہانی و بجلی اور وزارت خزانہ کی طرف سے 8ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس او کو مختلف اداروں سے 150ارب روپے وصول کرنے ہیں جن میں 138ارب روپے کی وزارت پانی و بجلی مقروض ہے نعیم یحییٰ کا کہنا تھا کہ وزارتوں سے رقم ملنے کے بعد درآمدی تیل کی ادائیگیاں کی جاسکیں گی۔