Time 20 جون ، 2024
پاکستان

گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل بتادیا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر گرڈ اسٹیشن پر چڑھائی کرنے اور وہاں ٹک ٹاک بنانے سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو وہ صوبے کےہر گرڈ اسٹیشن پر جانے کو تیار ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسئلے کا سب سے آسان طریقہ ہے کہ صوبے کے تین بجلی کے ادارے پیسکو، ٹیسکو اور ہزارہ صوبائی حکومت کو دے دیے جائیں، یہ خود بٹن آن کریں، خود آف کریں اور بل بھی وصول کریں۔ 

گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ سب کوپتا ہے کہ گندم کی خریداری پرکرپشن میں کون ملوث ہے اور کس نے شامی روڈ پر بنگلے بنائے۔ 


مزید خبریں :