Time 21 جون ، 2024
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:  آسٹریلیا نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست دیدی
فوٹو: ای ایس پی این

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلادیش کی ٹیم  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز اسکور کیے۔

جواب میں آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 11.2 اوورز میں 100 رنز کرنا تھے جو کہ ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کرلیے۔

آسٹریلیا نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے بیٹنگ کرتےہوئے بنگلادیش کے کپتان نجم الحسین نے 36 گیندوں پر 41 رنز، توحید ردائے نے 28 گیندوں پر 40 اور لٹن داس نے 16 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کے بولر پیٹ کمنز نے 29 رنز دیکر 3 اور ایڈم زمپا نے 24 رنز دیکر 2 وکٹیں  جبکہ مچل اسٹارک، مارکس اسٹائنس اور گلین میکس ویل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 141 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے حاصل کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ اے میں شامل آسٹریلیا اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایونٹ کے 44 ویں میچ کیلئے انٹیگووا کے سر ویون رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

انٹیگووا کے شہر نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے جا رہے اس میچ میں بارش کے باعث ٹاس کچھ دیر تاخیر کا شکار ہوئی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے گروپ اے میں بھارت، افغانستان، آسٹریلیا اور بنگلادیش جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقا، امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اس سے قبل ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے ہونے والے میچز میں بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔

مزید خبریں :