Time 19 اکتوبر ، 2024
کھیل

ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ: بھارت اے نے پاکستان شاہینز کو شکست دے دی

ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ: بھارت اے نے پاکستان شاہینز کو شکست دے دی
183 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام ہوگئی اور 7 رنز سے میچ ہار گئی— فوٹو: ایشین کرکٹ کونسل

ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں بھارت اے نے پاکستان شاہینز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔

عمان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ کپتان تلک ورما نے 44، پربھ سمرن سنگھ نے 36 اور ابھیشیک شرما نے 35رنز بنائے جبکہ پاکستان نے سفیان مقیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام ہوگئی اور 7رنز سے میچ ہار گئی۔ گرین شرٹس مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بناسکی۔ عرفات منہاس نے 41، یاسر خان نے 33 اور قاسم اکرم نے 27رنز اسکور کیے۔ بھارت کے انشول کمبوج نے تین، نشانت اور راسک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل دن کے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات نے عمان کو چار وکٹ سے مات دی، عمان نے پہلے بیٹنگ میں 8وکٹ پر 150رنز بنائے، یوا ے ای نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مزید خبریں :