Time 22 جون ، 2024
پاکستان

وطن پر جان قربان کرنیوالے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات ادا، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

وطن پر جان قربان کرنیوالے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات ادا، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت
29 سالہ سپاہی ہارون ولیم نے گزشتہ روز کرم میں مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کی/ فوٹو آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ضلع کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں جان دینے والے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ولیم ہارون کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کی گئیں جہاں وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر  اور  وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپاہی کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

29 سالہ سپاہی ہارون ولیم نے گزشتہ روز کرم میں مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے عیسائی برادری کی ملک کی ترقی میں خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے مشتمل افراد کا مجموعہ ہے جو ریاست کے اجتماعی دفاع کے لیے کوشاں ہے۔

وطن پر جان قربان کرنیوالے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات ادا، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت
 سپاہی ولیم ہارون کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کی گئیں/ فوٹو: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سپاہی ہارون ولیم، سپاہی انوش اور ان کے ساتھیوں کی خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک محمد تفیر، سپاہی انوش روفن اور سپاہی محمد اعظم خان کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کی گئی ہے۔

مزید خبریں :