Time 23 جون ، 2024
پاکستان

کراچی میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان

کراچی میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے__فوٹو: فائل

شہرِ قائد کاموسم آج اور تین دن تک گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے، آئندہ 3 روز میں کراچی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی  گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، شکارپور اور دیگراضلاع میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنےکا امکان ہے جبکہ جامشورو، تھرپارکر، دادو اور عمرکوٹ میں آج شام یارات میں آندھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف ہے اور موسم خشک اور معتدل ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کےجنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روزتربت میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :