Time 24 جون ، 2024
پاکستان

ضلع کرک میں بجلی صارفین کے لاکھوں کے بقایاجات معاف، ماہانہ بلز ادا کرنے کی ہدایت

ضلع کرک میں بجلی صارفین کے ذمے لاکھوں روپےکے بقایاجات معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمان کی زیر صدارت بجلی لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پیسکوحکام اور صوبائی وزیرمحمد سجاد شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مجیب الرحمان کا کہنا تھاکہ بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دےدیاگیا اور صارفین کے ذمے لاکھوں روپےکے بقایاجات معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صارف صرف ماہانہ بلز کی ادائیگی کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پہلے مرحلے میں 5 فیڈرزپر 12 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ بجلی چوروں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائےگا، پہلے مرحلے کے مثبت نتائج کی صورت میں لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی ہوگی جبکہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں فیڈرعملےکےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے اپیل کی کہ عوام حالیہ ریلیف پیکج سے فائدہ اٹھائیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔

مزید خبریں :