Time 25 جون ، 2024
پاکستان

پیپلز پارٹی کی مسلم لیگ(ن ) سے صلح ہوگئی: یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی کی مسلم لیگ(ن ) سے صلح ہوگئی: یوسف رضا گیلانی
پی پی دھمکی دینے والی جماعت نہیں ہے، ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں، ان کی مدد کر رہے ہیں: چیئرمین سینیٹ/ فائل فوٹو

ملتان: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مسلم لیگ (ن) سے صلح ہوگئی ہے۔

جہلم پیر پشاوری کے سالانہ عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میڈیا والے پیچھے رہ گئے ہیں، نیوز نہیں بناسکے، (ن) لیگ نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کردیے ہیں، دونوں جماعتوں کی صلح ہوگئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پی پی دھمکی دینے والی جماعت نہیں ہے، ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں، ان کی مدد کر رہے ہیں، معاشی صورت حال کو کنٹرول کرنے کےلیے کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ حکومت مضبوط ہو۔

یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا کہ ماضی میں دہشتگردی کے خاتمے کےلیے آپریشن کے اقدامات کو سراہا گیا تھا، ماضی کے آپریشن میں متاثر ہونے والے 20 لاکھ افراد آج بھی کیمپوں میں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  خیبر پختونخوا کے کچھ لوگ وفاقی حکومت کو دھمکیاں دیتے ہیں اس پر نو کمنٹس۔

مزید خبریں :