Time 15 جون ، 2024
پاکستان

گورنر پنجاب نے مسلم لیگ ن کے ساتھ پیپلز پارٹی کے اتحاد کو بھیانک تجربہ قرار دیدیا

گورنر پنجاب نے مسلم لیگ ن کے ساتھ پیپلز پارٹی کے اتحاد کو بھیانک تجربہ قرار دیدیا
فوٹو: فائل

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کے تجربے کو بھیانک قرار دیدیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کا 16 ماہ کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔

انہوں نے کہا پارٹی کے اندر حکومت میں شمولیت کیلئے رائے بہتر نہیں، پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوگی تو ناکامی کا ملبا اٹھانا پڑے گا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہتکِ عزت بل کے معاملے پر پنجاب حکومت نے دھوکا کیا، ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی میزبان سلیم صافی کے ساتھ خصوصی گفتگو ہفتے کی شب 10 بج کر 5 منٹ پر جیو نیوز سے نشر کی جائیگی۔

مزید خبریں :