Time 26 جون ، 2024
پاکستان

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارش لیکن کراچی میں گرمی برقرار رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارش لیکن کراچی میں گرمی برقرار رہنے کی پیشگوئی
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں یکم جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے تاہم کراچی میں اگلے تین روز تک گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونے کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں، اسلام آباد، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں چلچلاتی دھوپ اور سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث 41 ڈگری کی گرمی کی شدت 50 ڈگری کی محسوس کی گئی جبکہ کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل جناح اور سول اسپتال میں 10 افراد کا انتقال ہوا، ایدھی فاؤنڈیشن کے 3 سرد خانوں میں تین روز کے دوران 300 لاشیں لانے کی بھی تصدیق کی گئی۔

شہر کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 7 افراد کی بھی لاشیں ملیں جبکہ گرمی سے کیٹل کالونی میں متعدد جانور بھی ہلاک ہوئے۔

ماہرینِ صحت نے گرمی میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کا مشورہ دیتے ہوئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے، باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید خبریں :