Time 26 جون ، 2024
جرائم

چور تھرکول پروجیکٹ کی مسجد سے ائیرکنڈیشن اور پنکھے لے اڑے

چور تھرکول پروجیکٹ کی مسجد سے ائیرکنڈیشن اور  پنکھے لے اڑے
انڈر گراؤنڈ کول گیسی فکیشن (یو سی جی) پروجیکٹ کی باؤنڈری وال ٹوٹنے سے تمام قیمتی مشینری و مٹیریل غیرمحفوظ ہوگیا: ڈپٹی ڈائریکٹر/ فائل فوٹو

تھرپارکر میں تھرکول یو سی جی پروجیکٹ کی مسجد سے چور  ائیر کنڈیشن، پنکھے اور دیگر سامان  لے گئے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ سکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں 31 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ کول اتھارٹی محمد طارق کا بتانا ہے کہ  پروجیکٹ 2018 سے بند ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق انڈر گراؤنڈ کول گیسی فکیشن (یو سی جی) پروجیکٹ کی باؤنڈری وال ٹوٹنے سے تمام قیمتی مشینری و مٹیریل غیرمحفوظ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :