Time 26 جون ، 2024
پاکستان

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری جاری

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری جاری
قومی اسمبلی نے وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کے 4 مطالبات زر منظور کرلیے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ 

قومی اسمبلی نے وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کے 4 مطالبات زر منظور کرلیے، انٹیلی جنس بیورو کا 18 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد کا مطالبہ جب کہ اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کے لیے ایک ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کا مطالبہ  بھی منظور کرلیا گیا ہے۔ 

ہوا بازی ڈویژن کے 26 ارب 17 کروڑ کے 3 مطالبات زر  جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے7 ارب 26 کروڑ 72 لاکھ کے 2مطالبات زر  بھی منظور  کرلیے گئے۔

قومی اسمبلی نے وزارت تجارت کے 22 ارب 73 کروڑ 57 لاکھ روپےکے 2 مطالبات زر، مواصلات ڈویژن کے 65 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ 59 ہزار کے 4 مطالبات زر، دفاعی پیداوار ڈویژن کے 4 ارب 87 کروڑ 9 لاکھ 50 ہزار روپے کے 2 مطالبات زر منظور کیے۔


مزید خبریں :