کھیل

بھارتی ویمن کرکٹر شیفالی ورما نے ویمن کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

بھارتی ویمن کرکٹر شیفالی ورما نے ویمن کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
20 سالہ شیفالی نے چنئی میں جاری ویمن کرکٹ ٹیسٹ میں ویمن ٹیسٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنا دی/ فائل فوٹو

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی  شیفالی ورما نے ویمن کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

20 سالہ شیفالی نے چنئی میں جاری ویمن کرکٹ ٹیسٹ  میں ویمن ٹیسٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنا دی۔

بھارتی اوپنر نے جنوبی افریقا کے خلاف 194 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی جس کے بعد  شیفالی 200 سے کم گیندوں پر ڈبل سنچری کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی انابیل سدرلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف 256 گیندوں پر ڈبل سنچری کی تھی جب کہ آسٹریلیا کی ہی کیرون رالٹن نے 313 اور اور مشل گوسکو نے 345 گیندوں میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔

مزید خبریں :