کھیل

یورو کپ پری کوارٹر فائنل سے قبل انگلش فٹبالرز کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

انگلش فٹبال ٹیم کے کھلاڑی بھی کرکٹ کھیلنے لگ گئے۔

یورو پری کوارٹر فائنل سے قبل انگلش فٹبالرز کی کرکٹ کھیلنے  کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کھلاڑیوں کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نےسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

گول کیپر ایرون ریمسڈیل، ڈیفینڈر کیرین ٹریپئر اور مڈ فیلڈر ڈیکلن رائس نے کرکٹ کھیلی۔ویڈیو میں رائس کی گیند پر ریمسڈیل کو ٹریپئر نے کیچ آؤٹ کیا۔

ماضی میں مختلف کرکٹ ٹیمیں وارم اپ کیلئے فٹبال کھیلتے رہے ہیں،  پاکستان سمیت متعدد کرکٹ ٹیمیں وارم اپ میں فٹبال کھیلتی ہیں۔

واضح رہے کہ یورو کپ فٹبال کے مقابلے جرمنی میں جاری ہیں۔ انگلینڈ کو راؤنڈ آف 16 میں سلواکیہ کے خلاف میچ 30 جون کو کھیلنا ہے۔

مزید خبریں :