Time 28 جون ، 2024
پاکستان

’بچپن سے ڈاکٹر بننے کا شوق‘، کراچی سول اسپتال سے ڈاکٹر بن کر گھومنے والا بیکری ملازم پکڑا گیا

’بچپن سے ڈاکٹر بننے کا شوق‘، کراچی سول اسپتال سے ڈاکٹر بن کر گھومنے والا بیکری ملازم پکڑا گیا
گرفتارشخص ڈاکٹرکا حلیہ اپنا کرمریضوں کا چیک اپ کررہاتھا، ملزم پہلے بھی ڈاکٹر کےحلیے میں اسپتال سے پکڑا جاچکا ہے: اسپتال حکام— فوٹو:فائل

کراچی کے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں سکیورٹی گارڈز نے جعلی ڈاکٹر بن کر گھومنے والے بیکری کے ملازم کو پکڑ لیا۔

ڈاکٹر گاؤن پہنا عبداللہ نامی شخص سول اسپتال ٹراما سینٹر کے فلور پر گھوم رہا تھا۔شک ہونے پر سکیورٹی گارڈ نے پکڑا تو پتا چلا وہ جعلی ڈاکٹر ہے اور حلیہ دھارے گھوم رہا ہے۔ 

سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ 3 ماہ قبل بھی اسے پکڑا تھا۔ حکام کہنا ہے کہ گرفتارشخص ڈاکٹرکا حلیہ اپنا کرمریضوں کا چیک اپ کر رہاتھا۔

پولیس حکام کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے بتایا عبداللہ کسی بیکری کا ملازم ہے، اسے ڈاکٹر بننے کا شوق ہے اور اسپتال میں گھومتا رہتا ہے۔

اسپتال حکام نے بتایا کہ 3 ماہ پہلے پکڑے جانے پر اسے پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے وارننگ دے کر چھوڑ دیا تھا۔

مزید خبریں :