Time 28 جون ، 2024
دنیا

یورپ میں سیاحوں سے لوٹ مار، امارات نے اپنے شہریوں کیلئے ہدایات جاری کردیں

یورپ میں سیاحوں سے لوٹ مار، امارات نے اپنے شہریوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کے سیاحوں سے یورپ میں لوٹ مارکے واقعات کے بعد اماراتی حکومت نے اپنے شہریوں کو یورپی سفر میں محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی۔

حکام کے مطابق اسپین، جارجیا، اٹلی ، برطانیہ، فرانس اور آسٹریا میں اماراتی سیاحوں سے چوری کے واقعات پیش آئے۔

اماراتی وزارت خارجہ نے لوٹ مار کے واقعات کے بعد یورپ کا سفر کرنے والے اماراتی سیاحوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ قیمتی زیور پہننے سے گریز کریں۔

اماراتی حکام نے کہا ہے کہ یورپ میں امارات کے سیاح سامان سے متعلق مکمل چوکس رہیں، سرکاری ڈاکومنٹس خصوصاً پاسپورٹس رہائشگاہ میں محفوظ رکھیں اور  سیاح معتبر ویب سائٹس سے ہوٹل اور گاڑی بُک کرائیں۔

مزید خبریں :